صوبۂ گیلان کے دارالحکومت رشت کے امام جمعہ آیت اللہ زین العابدین نے صدر الہام عالیوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ شیعہ مساجد کو منہدم کرنے سے باز آ جاؤ وگرنہ تمھارا حشر بھی صدام اور رضا پہلوی جیسا ہو گا۔ آیت اللہ زین العابدین گوربانی نے آذربائیجان کے صدر کو کہا تم شیعہ مخالفت میں یہودیوں اور وہابیوں کے آلہ کار نہ بنو ،وگرنہ شیعہ مجتہدین تمھاری حکومت کے خلاف بغاوت اور جد وجہد کا فتویٰ جاری کریں گے ،واضح رہے کہ آذر بائیجان کی حکومت نے مسجد فاطمۃ الزہرا (س) سمیت شیعہ مساجد کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ .........
/110